جلد بازی اچھی نہیں
.صبر سے بہت سے کام نکلتے ہیں اور جلد بازی کو کامیابی نہیں ملتی
.میں نے جنگل میں دیکھا کہ آہستہ چلنے والے دوڑنے والوں سے بازی لے گئے
.ہوا سے باتیں کرنے والا گھوڑا تھک گیا مگر اونٹ دھیمی رفتار سے مسلسل چلتا رہا اور منزل تک پہنچ گیا
.نادان کے لیے خاموش رہنا مناسب ہے اور اگر مصلحت جان لیتا تو نادان نہ رہتا
.اگر تجھ میں کوئی بڑائی اور خوبی نہیں ہے تو زبان کو منہ میں محفوظ رکھ
.آدمی کو زبان ہی رسوا کرتی ہے
.کام کرتے یا بولتے ہوئے صبر سے کام لو
.آہستہ مگر مسلسل چلتے رہنا منزل مقصود پر پہنچنے کی سند ہے
.بلا ضرورت اور بے موقع بولنا حماقت اور جہالت ہے
.عقل سے بات کرو ورنہ خاموش رہو
.اپنے سے بڑے کے ساتھ تمیز سے بات کیا کرے
.صاحب علم سے بحث نہ کیا کرے
.جو غوروفکر سے نہیں بولتا اس کی بات غلطی سے خالی نہیں ہوتی

0 Comments