تکلیف نہ دو
.جو کمزوروں پر رحم نہیں کرتا وہ کسی دن طاقتور کے پنجہ میں پھنس کر رہ جاتا ہے
.جس کے بازو میں زور ہو اسے مناسب نہیں کہ مردانگی دکھانے کے لیے کمزوروں کا ہاتھ توڑ دے
.اگر اللہ پاک نے آپکو طاقت دی ہے تو اسے اچھے کاموں میں آزماؤ نہ کہ کسی مظلوم کی بد دعا لینے میں
.ہمیشہ مظلوم کی بد دعا سے بچو
.زبردستی کرکے کمزوروں کے ہاتھ نہ توڑو اور دل زخمی نہ کرو
.کوئی زیردست آپ کے زور تلے دکھی نہ ہو اور نہ اس کا دل زخمی ہو
.اگر اللہ پاک طاقت عطا فرمائے تو اسے کمزوروں پر نہ آزماؤ
.طاقت کے نشے میں انسانیت سوز حرکات نہ کر بیٹھو
.کمزور کو اگر سکھ اور سکون نہیں دے سکتے تو اس کا چین مت چھینو
.اللہ پاک سب سے زیادہ طاقتور ہے غریبوں کو دکھ دے کر اس کے عضب کو نہ بڑکاؤ
.طاقتور کو سوچنا چاہیے کہ اس سے بڑا بھی کوئی ہے جو میری طاقت کا حساب لے گا
.طاقت کا مظاہرہ اللہ پاک کے غضب کو بڑکھانا ہے

0 Comments