window.dataLayer = window.dataLayer || []; function gtag(){dataLayer.push(arguments);} gtag('js', new Date()); gtag('config', 'G-V5HY947VFK'); 16 Doors Of Sustenance - رزق کے 16 دروازے

Header Display

16 Doors Of Sustenance - رزق کے 16 دروازے

16 Doors Of Sustenance - رزق کے ۱۶ دروازے


رزق کے ۱۶ دروازے


اللہ پاک نے رزق کے ۱۶ دروازے مقر ر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں جس نے یہ 

چابیاں حاصل کرلی وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا


:پہلا دروازہ

پہلا دروازہ نماز ہے جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے وہ پیسہ 

ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں


:دوسرا دروازہ 

دوسرا دروازہ استغفار ہے جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق

 میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی 

نہیں ہوتا


:تیسرا دروازہ

تیسرا دروازہ صدقہ ہے اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کروگے اللہ اس کا بدلہ دے 

کر رہے گا انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اے دس گنا بڑھا کر دے گا   


:چوتھا دروازہ

چوتھا دروازہ تقوٰی اختیار کرنا ہے جو لوگ گناہ سے دور رہتے ہیں اللہ اس کے لیے آسمان سے 

رزق کے دروازے کھول دیتا ہیں


:پانچواں دروازہ

پانچواں دروازہ کثرت نفلی عبادت ہے جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر 

تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں 

اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں 

گا. نفلی عبادت سے رزق کی تنگی دور ہوتی ہے  


:چھٹا دروازہ

چھٹا دروازہ حج اور عمرے کی کثرت ہے کیونکہ حج اوے عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور 

کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کردیتی ہے   


:ساتواں دروازہ

ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا ہے اور ایسے رشتہ داروں سے بھی 

ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں


:آٹھواں دروازہ

آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے غریبوں کے غم باٹنا اور مشکل میں کام آنا 

اللہ کو بہت پسند ہے


:نوواں دروازہ

نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے جو شحص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا 

اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا


:دسواں دروازہ

دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ اس کے لیے رزق کے دروازے 

کھولتا چلا جائے گا   


:گیارہواں دروازہ   

گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ہے کیونکہ مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے  

 اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شحص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے


:بارہواں دروازہ

بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا


:تیرہواں دروازہ

تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضوں رہنا ہے جو شخص ہر وقت نیک نیتی کے ساتھ باوضورہے تو اس 

کے رزق میں کمی نہیں ہوتی


:چودہواں دروازہ

چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے. چاشت کی نماز

 رزق کی کھینچتی ہے اور تندستی کو دور بھگاتی ہے


:پندرہواں دروازہ 

پندرہواں دروازہ روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ہے اس سے رزق بہت بڑھتا ہے


:سولواں دروازہ

سولواں دروازہ اللہ سے دعا مانگنا ہے جو شحص جتنا صدقہ دل سے اللہ سے دعا مانگتا ہے اللہ اس

 کو بہت دیتا ہے    

Post a Comment

0 Comments