آزاد
.ایک شہرت یافتہ عقل مند سے لوگوں نے پوچھا کہ جن درختوں کو اللہ پاک نے بلند فرمایا اور ان پر میوے لگائے
.ان میں سے کسی کو بھی لوگ آزاد نہیں کہتے
.سوائے سرو کے درخت کے
.اس میں پھل نہیں آتا
اس میں کیا حکمت ہے؟
:اس نے کہا
.اس میں سے ہر ایک کی ایک مقر ر وقت میں آمدنی ہے
.کبھی اس کے ہوجانے سے لوگوں کو خوشی ملتی ہیں اور کبھی نہ ہونے سے افسردگی اور مایوی ہوتی ہیں
.جبکہ سرو کے درخت کے لیے کچھ بھی نہیں
.اسلیے ہر وقت خوش ہے اور آزادوں کی یہی صفت ہے
سچ ہے کہ جو چیز جارہی ہے تو اس سے دل نہ لگا کیونکہ دریائے دجلہ بغداد میں حلیفہ کے بعد بھی ایک زمانے
.تک بہتا رہے گا
.اگر تجھ سے ہوسکے تو کجھور کی طرح رحم کر اور اگر نہ ہو سکے تو سرو کی طرح آزاد رہ
.نیکی کرتے رہو کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس سے منہ نہ موڑ
.صدقہ جاریہ کرو کہ حیات ابدی پائے اور تیرا نام باقی رہے
.نیک اعمال والے لوگ ہرے بھرے درخت ہیں انہیں ناسازگار موسم بھی متاثر نہیں کرپاتے
.دوسروں سے رحم سے پیش آؤ تاکہ اللہ پاک کے ہاں تمہیں نیک لوگوں کے بلاوا میں پکارا جائے
.بنی نوع انسان پر تن من دھن سے عطائیں لٹاتا رہ تاکہ اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہوجائے
0 Comments