توحید کی بنیاد
.جو سر کی پرواہ نہ کرے اور روپے کی امید نہ کرے اس کے لیے بادشاہوں کو نصیحت کرنا موزوں ہے
.توحید پرست کے قدموں میں خواہ سونا ڈال دے یا اس کے سر پر تلوار رکھا جائے
.اگر اسکو کسی سے خوف وامید نہ ہو تو اسی پر توحید کی بنیاد ہے
.کیونکہ توحید سے انسان صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے کسی غیر کے سامنے نہیں
.نہ ہی اسے دولت سے خریدا جاتا ہے
.اور نہ ہی کسی کے تلوار اور طاقت سے
.کیونکہ اللہ پر توحید اور یقین اس کے ایمان کو کامل بنا دیتی ہے اور وہ صرف اللہ کے سامنے جکھتا ہے
.توحید پرست صرف اللہ پاک سے ڈرتے ہیں نہ کہ تلوار سے اور نہ ہی کسی لالچ میں آتے ہیں
.جابر حاکم کے سامنے حق بات کہہ دینا انسان کا اللہ پر کامل یقین اور توحید کی علامت ہیں
.اللہ پاک پر ایمان رکھنے والے کے دل میں لوگوں کا زرا بھر خوف نہیں ہوتا

0 Comments