window.dataLayer = window.dataLayer || []; function gtag(){dataLayer.push(arguments);} gtag('js', new Date()); gtag('config', 'G-V5HY947VFK'); Religion And Law - دین اور شریعت

Header Display

Religion And Law - دین اور شریعت

دین اور شریعت

 

دین اور شریعت


 تمام انبیاء دین اسلام ہی کی تعلیم دیتے چلے آئے ہیں ۔ اور دین اسلام یہ ہے کہ خدا کی ذات و صفات اور آخرت کی جزا اور سزا

 پر اس طرح ایمان لاؤ جس طرح خدا کے سچے پیغمبروں نے تعلیم دی ہے۔

خدا کی کتابوں کو مانو اور تمام من مانے طریقے چھوڑ کر اسی طریقے کو حق سمجھو جس کی طرف ان کتابوں میں رہ نمائی کی گئی ہے۔ 

خدا کے پیغمبروں کی اطاعت کرو اور سب کو چھوڑ کر انہی کی پیروی کرو۔ خدا کی عبادت میں خدا کے سوا کسی کو شریک نہ کرو۔

 اسی ایمان اور عبادت کا نام دین ہے، اور یہ چیز تمام انبیاء کی تعلیمات میں مشترک ہے۔

اس کے بعدایک دوسری چیز بھی ہے جس کو شریعت کہتے ہیں ۔ یعنی عبادت کے طریقے ، معاشرت کے اصول، باہمی معاملات

 اور تعلقات کو قوانین، حرام اور حلال ، جائز اور ناجائز کے حدود وغیرہ۔

 ان امور کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ابتداء میں مختلف زمانوں اور مختلف قوموں کے حالات کا لحاظ کرکے اپنے پیغمبروں کے پاس

 مختلف شریعتیں بھیجی تھیں ، تاکہ وہ ہر قوم کو الگ الگ شائستگی اور تہذیب و اخلاق کی تعلیم دے کر ایک بڑے قانون کی

 پیروی کے لیے تیار کرتے رہیں ۔

 جب یہ کام مکمل ہوگیا تو اللہ نے حضرت محمد ﷺ کو وہ بڑا قانون دے کر بھیج دیا جس کے تمام دفعات تمام دنیا کے لیے ہیں

 ۔ اب دین تو وہی ہے جو پچھلے انبیاء نے سکھایا تھا، مگر پرانی شریعتیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ اور ان کی جگہ ایسی شریعت قائم

 کی گئی ہے جس میں تمام انسانوں کےلیے عبادت کے طریقے اور معاشرت کے اصول اور باہمی معاملات کے قانون اور حلال و 

  حرام کے حدود یکساں ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments